ہنگو پولیس کی ایک ماہ کے دوران تیسری کارروائی، پنجاب میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

جمعرات 18 دسمبر 2014 16:36

ھنگو( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) ھنگو پولیس کی ایک ماہ کے دوران تیسری بھر پور کاروائی،پنجاب منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 18000گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد،ھنگو پولیس علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے سمیت ہر قسم کے جرائم کی روک تھام کا فریضہ جنگی بنیادوں پر ادا کرے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنڈی کی پریس بریفنگ،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ھنگو خان اللہ،اے ایس ائی داؤد خان نے کرم ایجنسی سے پنجاب بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کو کوشش ناکام بنا دی۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ھنگو انور سعید کنڈی نے ایس ایچ او خان اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہھنگو پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کرم ایجنسی سے پنجاب بھاری مقدار میں چرس سمگل کی جارہی ہے جس پر پی ٹی سی کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کر لی جس پر ایک مشکوک شاہ زور گاڑی نمبرlZR4153میں موجود ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر برانچ روڈ کی طرف گاڑی موڑ لی۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس نے حمید اللہ بانڈہ کے مقام پر گاڑی کا محاصرہ کرلیا۔ملزمان پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔جبکہ شاہ زور گاڑی کے خفیہ مقامات پر چھئپائی گئی آٹھارہ کلو گرام اعلی قوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ڈی پی او انور سعید کنڈی نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران یہ تیسری کاروائی ہے جو ایس ایچ او خان اللہ کی قیادت میں پولیس نے کرتے ہوئے چرس سمگل کی کوشش ناکام بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ھنگو پولیس بہترین انداز میں فرائض انجام دے کرنہ صرف عوام کے جان و مال و آبرو کے تحفظ کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے بلکہ منشیات سمگلروں کے خلاف بھی پیہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او خان اللہ سمیت دیگر پولیس جوانوں کونقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :