وزیراعظم ، صدر ممنون نے دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی منظوری دیدی

جمعرات 18 دسمبر 2014 16:27

وزیراعظم ، صدر ممنون نے دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی منظوری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے فیصلہ کن کارروائی کرنے کی منظوری دے دی۔ صدر ممنون حسین سے وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کی جس میں دہشتگردی کے خاتمے پر بات کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی منظوری دے دی ہے ۔

صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ معصوم بچوں سمیت پوری قوم کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ ملاقات میں دہشت گردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اتفاق رائے دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ کی اصل طاقت ہے۔

متعلقہ عنوان :