کراچی چڑیا گھر ، ایکوریم اور سفاری پارک کو بہتر بنانے کیلئے کمشنر کراچی کی سر براہی میں ایڈوائزری کمیٹی قائم

جمعرات 18 دسمبر 2014 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے کمشنر کراچی کی سربراہی میں کراچی چڑیا گھر، ایکوریم اور سفاری پارک کو بہتر بنانے کے لئے ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی ہے۔بدھ کو حکومت سندھ کے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کو آرڈینیشن نے اس سلسلہ میں ایک نو ٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر قائم کر دہ ایڈوائزری کمیٹی گی۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی سربراہی میں کراچی چڑیا گھر ، ایکوریم اور سفاری پارک کی بہتری کے لئے کام کر ے گی جبکہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ، علاقہ رکن اسمبلی، سینئر ڈائریکٹر سی ایس آر ، بلدیہ عظمیٰ کراچی، ایوان صنعت و تجارت و وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت کے نما ئندے محکمہ لائیو اسٹا ک ، حکومت سندھ کے نمائندے، زولوجیکل ڈپارٹمنٹ ، چڑیا گھر اور سفاری پارک کے ڈائریکڑز کمیٹی کے ارکان ہوں گے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی فوری طور پر اپنے بائی لاز بنائے گی اور چڑیا گھر کی بہتری کے لئے فوری طور پر کام شروع کر ے گی۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری سندھ نے ایڈوائزری کمیٹی کو کہا ہے کہ کراچی چٹریا گھر اور سفار ی پارک کی کار کردگی بہتر بنانے اور ان کے ذریعے تفریح اور دلچسپی کے مواقع کی فراہمی کے مقاصد پور ے کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں۔ انھوں نے کہا ہے کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ متعلقہ محکموں کی بہتری کو یقینی بنا ئے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کی جائے اوران کی رہنمائی کی جائے۔

چیف سکیریٹری نے یہ بھی کہا ہے کہ کمیٹی کا ہر ما ہ اجلاس کیا جا ئے گا اور کراچی چڑیا گھر، ایکوریم اور سفار ی پار ک کی بہتری کے لئے کئے جا نے والے فیصلوں کے با رے میں رپور ٹ انھیں با قاعدگی سے انھیں بھیجی جا ئے گی۔کمیٹی کو نوٹیفیکشن کے ذریعے پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ چڑیا گھر اور سفار ی پارک سمیت تمام شعبے جانوروں کی پیدائش، اموات کا ریکارڈاور ان کے تحفظ کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تمام ضروری معلومات کو محفوظ کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :