سانحہ پشاور پاکستان کے دل پر وار ہے ،واقعے کا جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمودعبدالرزاق

جمعرات 18 دسمبر 2014 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاوردہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے دل پر وار ہے اس واقعہ کے لئے جتنا بھی افسوس کیا جائے کم بلکہ افسوس تو ایک بہت ہی چھوٹا لفظ ہم ان تمام کے غم میں برابر کے شریک ہیں جنھوں نے اس سانحہ میں اپنا قیمتی اثاثہ کھویا اس غم کا مداوا مشکل ہے ان خیالات کااظہارحق پرست رکن سندھ اسمبلی محمودعبدالرزاق نے قائدتحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر سوسائٹی سیکٹر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے منقعدکی جانے والی دعائیہ تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اس موقع پر سوسائٹی سیکٹر متحدہ قومی موومنٹ کے انچارج مظہر مقصود اور اراکین کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔