کراچی، سانحہ پشاور ،حساس اداروں نے پاکستان نیوی کی تنصیبات سمیت حساس مقامات پر دہشت گردی کاخدشے کا اظہار کردیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 16:12

کراچی، سانحہ پشاور ،حساس اداروں نے پاکستان نیوی کی تنصیبات سمیت حساس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) پشاور میں ملکی تاریخ کی بد ترین دہشت گردی کے بعد کراچی میں پاکستان نیوی کی تنصیبات سمیت حساس مقامات پر دہشت گردی کے خدشات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، حساس اداروں کی جانب سے جاری کئے جانیوالے نئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ایک بار پھر سمندری حدود سے حملہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے نئے الرٹ کے بعد سمندری حدود میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی جانب سے سمندری حدود میں سیکورٹی سے متعلق اجلاس بھی کیا گیا جس کے بعد پاکستان نیوزی، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی،پاکستان کوسٹ گارڈ، پاکستان کسٹم، کراچی پوسٹ ٹرسٹ کے افسران کو حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم ، گوادر پورٹ ، گڈانی، کیماڑی، نجی ٹرمینل میں اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سمندری حدود میں سیکورٹی اداروں کو 24گھنٹے گشت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے گزشتہ دنوں گرفتار ہونیوالے ایک دہشت گرد کی جانب سے ڈکیارڈ پر دوبارہ حملے کا انکشاف کیا گیا تھا جس کے بعد سیکورٹی سمندری حدود سے دوبارہ حملے کی اطلاع دینے والے دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :