پشاور سکول پر دہشت گردی کے حملہ میں شہید ہونے والی آرمی پبلک سکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی کوملکی اعلی ترین اعزاز سے نوازنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

جمعرات 18 دسمبر 2014 16:04

پشاور سکول پر دہشت گردی کے حملہ میں شہید ہونے والی آرمی پبلک سکول کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) یہ درخواست بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آرمی پبلک سکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی نے دہشت گردی کے حملے میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا اور درجنوں بچوں کی جان بچائی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سکول پرنسپل نے حقیقی معنوں میں روحانی ماں ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی جان کی بازی لگاکر خالق حقیقی سے جاملیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سکول پرنسپل کو جرات و بے مثال بہادری پر ملک کے اعلی ترین اعزاز سے نوازنے کے احکامات صادر کرئے۔