سپریم کورٹ نے مغلپورہ میں پانچ سالہ بچی زیادتی از خود کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

جمعرات 18 دسمبر 2014 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ازخود کیس کی سماعت کی۔ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے عدالت میں پیش ہو کر آگاہ کیا کہ پولیس نے درجنوں مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی مگر ابتدائی تفتیش میں بے گناہ ثابت ہونے پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اصل ملزم تک پہنچنے کے لئے پولیس مختلف خطوط پر کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس کسی بے گناہ کو معاملے میں نہیں پھنسانا چاہتی،تفتیش کے مراحل طے ہونے پر پولیس بچی سے زیادتی کرنے والے حقیقی ملزم تک جلد پہنچ جائے گی۔جس پر عدالت نے اصل ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کو تین ماہ کی مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :