Live Updates

عمران خان کا دھرنا ختم،زرداری کا وزیر اعظم کو دیا گیا سیاسی مشورہ کام دکھاگیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 15:56

عمران خان کا دھرنا ختم،زرداری کا وزیر اعظم کو دیا گیا سیاسی مشورہ کام ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری کا وزیر اعظم کو دیا گیا سیاسی مشورہ کام دکھاگیا اور عمران خان کا دھرنا بھی ختم ہو گیا ذرائع نے لائن کو بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو اپنے دست راست کے ذریعے حکومت کے اہم اتحادی جماعت کے سربراہ کو پیغام بھجوایا تھا کہ وزیر اعظم کو میری طرف سے مشورہ دیں سپیکر اور دو تین وزرا کی قربانی دینا پڑتی ہے تو دے دیں سابق صدر کا پیغام حکومت کے اہم تحادی جماعت کے سربراہ نے لفظ بہ لفظ وزیر اعظم کو بتایا جس پر وزیر اعظم نے عمل کرکے عمران کو یقین دہانی کرا دی ہے جس کے بعد سیاسی ٹمپریچر بھی ڈاون ہونا شروع ہوگیا ہے جوڈیشل کمیشن کا قیام دھاندلی ثابت ہونے پر متعلقہ رکن فارغ کرنے کا فیصلہ کیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :