الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ کی الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کی در خواست مسترد کر دی

جمعرات 18 دسمبر 2014 15:55

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی الیکشن ٹربیونل تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی ، سید قائم علی شاہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست 29 خیر پور میں دھاندلی کرنے کے الزامات کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر غور کرتے ہوئے ان کی الیکشن ٹربیونل تبدیلی کی درخواست مسترد کردی ۔ درخواست میں قائم علی شاہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن ٹربیونل کے جج ظفر احمد شیوانی پیپلز پارٹی کیخلاف تعصب رکھتے ہیں لہذا ان سے انصاف کی امید نہیں ہے اور فیصلہ پی پی کے حق میں نہیں دینگے ۔ واضح رہے کہ یہ درخواست غوث علی شاہ حلقے کیخلاف دی گئی تھی