دھرنوں کے درمیان پولیس تصادم کی ایف آئی آر کی معطلی کیخلاف درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی

جمعرات 18 دسمبر 2014 15:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پولیس تصادم کیس میں آئی جی اسلام آباد پولیس افسران اور وزیراعظم‘ وزیراعلی پنجاب اور وفاقی وزراء کیخلاف درج ایف آئی آر کی معطلی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کل جمعہ کو ہوگی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس کی سماعت کریں گے۔ آئی جی کی جانب سے اٹارنی جنرل رانا وقار اور پاکستان عوامی تحریک کے وکیل ملک وقاص عدالت میں پیش ہوں گے۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے سیشن جج اسلام آباد ماہ رخ ارجمند کی جانب سے وزیراعظم‘ وزیراعلی پنجاب اور وفاقء وزراء اور پولیس افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جبکہ عدالت عالیہ نے سیشن جج کے حکم کو معطل کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک نے پولیس افسران کیس میں عدالت میں رٹ دائر کی ہے کہ پولیس افسران نے سیشن جج کے حکم میں عدالت عالیہ کو گمراہ کیا ہے۔ عدالت عالیہ میں ایف آئی آر کی کاپی میں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ سیشن جج نے پی ٹی آئی کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات دئیے تھے جبکہ پولیس افسران نے پی ٹی آئی کو عدالت عالیہ میں فریق بھی نہیں بنایا ہے۔ کیس کی مزید سماعت کل جمعہ کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :