دہشت گردوں کوپھانسی دینے سے جی ایس پی اسٹیٹس متاثر نہیں ہوگا‘وزیر تجارت خرم دستگیر

جمعرات 18 دسمبر 2014 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرنے کہا ہے کہ دہشت گردوں کوپھانسی دینے سے جی ایس پی اسٹیٹس متاثر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اوردیگرممالک دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون کوتیار ہیں۔خرم دستگیر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان جی ایس پی اسٹیٹس کے تحت برآمدات کاہدف پوراکرے گا۔