وزارت داخلہ نے پھانسی کیلئے قیدیوں کے نام فائنل کردئیے

250 قیدیوں کو پھانسی دیئے جانے کا امکان

جمعرات 18 دسمبر 2014 15:50

وزارت داخلہ نے پھانسی کیلئے قیدیوں کے نام فائنل کردئیے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) وزارت داخلہ نے پھانسی کیلئے قیدیوں کے نام فائنل کردئیے‘ 250 قیدیوں کو پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے ‘ بھارتی دہشت گرد کا نام دہشت گردی کی پہلی فہرست میں شامل۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دہشت گردی مقدمات میں ملوث مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد کرنے سے متعلق منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے پھانسی کیلئے قیدیوں کی فہرست متعلقہ صوبائی وزارت داخلہ کو بھجوادی ہے۔

(جاری ہے)

سزائے موت کے قیدیوں کے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد پہلے مرحلے میں 250 قیدیوں کو پھانسی دی جائے گی۔ بھارتی دہشت گرد کرپال سنگھ کا نام دہشت گردی کی پہلی فہرست میں شامل ہے۔ دوسری جانب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پھانسی کی سزاپر عملدرآمد کا سلسلہ فیصل آباد اور لاہور جیل سے شروع ہوسکتی ہے۔ فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں جی ایچ کیو حملہ اور مشرف حملہ کیس میں 2 دہشت گرد شامل ہیں جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی دہشت گرد سمیت دیگر دہشت گرد شامل ہیں

متعلقہ عنوان :