شمعونہ کی نااہلی،پی پی 240ڈیرہ غازی خان میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان

17جنوری 2015کو پولنگ ہوگی

جمعرات 18 دسمبر 2014 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی پی پی 240ڈیرہ غازی خان میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے 17جنوری 2015کو پولنگ ہوگی جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاکہ الیکشن ٹریبونل بہاولپور کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی خاتون صوبائی اسمبلی مس شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو جعلی ڈگری کیس میں ناہل کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی نااہلی کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا جس کے بعد الیکشن شیڈول جاری کیا ہے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 24دسمبر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 26سے 28کو کی جائے گی امیدواروں کی حتمی فہرست تین جنوری کی جاری کی جائے گی اور پولنگ 17جنوری 2015کو ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :