Live Updates

عمران خان اسمبلی میں واپس آجائیں‘ دھرنے کو ختم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، احسن اقبال

جمعرات 18 دسمبر 2014 15:47

عمران خان اسمبلی میں واپس آجائیں‘ دھرنے کو ختم کرنے کا خیرمقدم کرتے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلی میں واپس آجائیں‘ دھرنے کو ختم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں‘ ہماری حکومت سفارشات پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتی ہے‘ ضرب عضب آپریشن فیصلہ کن مراحل میں ہے‘ ملک میں تمام دہشت گرد قوتوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پشاور کے واقعہ پر ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی چوک سے دھرنا ختم کروایا جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں اور عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ واپس اسمبلی میں آئیں اور مل بیٹھ کر اپنے مسائل کا حل تلاش کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشاور کے واقعہ سے ثابت ہوا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے اور جب تک اس جنگ کو جیت نہیں لیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یکجہتی کی فضاء کو قائم رکھیں گے اور عمران خان کی شکایات کو دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں جو بھی ہوا ان سب کو خدشات کو دور کریں گے۔ ہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے اور پاکستان کو مل کر اپنے اہداف حاصل کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن فیصلہ کن مراحل میں ہے اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دہشت گردوں کا خاتمہ نہ ہوجائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات