لاہور ہائیکورٹ میں پھانسی کی سزا پر عملدرآمد معطل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت

جمعرات 18 دسمبر 2014 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ میں پھانسی کی سزا پر عملدرآمد معطل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے تین ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں پھانسی کی سزاؤں پر عملدرآمد معطل کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے پھانسی پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پھانسی کی سزا معطل کرنے سے دہشت گردی اور جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت کو اختیار حاصل نہیں کہ وہ سزا پر عملدرآمد روکے۔ درخواست میں استدعاء کی گئی ہے کہ دہشت گردوں کو دی جانے والے سزائے موت پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا جائے جس پر عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے تین ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :