دہشت گرد ضرب عضب کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکارہیں معصوم بچوں کا قتال درندگی ہے۔زبیر کیانی

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:25

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) دہشت گرد ضرب عضب کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکارہیں ۔ معصوم بچوں کا قتال درندگی ہے۔ملک میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ۔صدر جمعیت علماء پاکستان زبیر کیانی نے پشاور سکول حملے کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ دشت گردی نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اگر دشت گردی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک کی سا لمیت کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

زبیر کیانی نے کہا کہ سیاسی حکومت کو جماعتوں کے عسکری ونگز ختم کرنا۔ ملک میں سب سے بڑا چیلنج اس وقت گوڈگورننس کی عملداری ہے۔ اگر حکمران ملک میں گوڈگورننس کے اطلاق کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو ملک ہر قسم کے بحرانوں سے نکل ائے گا۔پشاور سکول حملے نے پوری قوم کو متحدہ کردیا ہے اب حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قومی اتحاد سے فائدہ اٹھائیں اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں۔

(جاری ہے)

معصوم پھولوں کو قتل اور اسکول کی پرنسپل کو زندہ جلانے والے درندوں کے خلاف حکومت کاروائی کرے پوری قوم حکومت کی پشت پر ہے ۔ اگر حکمراں دہشت گردوں سے نہیں نمٹ سکتے تو انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔پشاورسانحہ نے ہر دل کو سوگوار اور ہر آنکھ کو آشکبار کردیا ہے اس سانحہ سے جہالیت کا دوریاد آتا ہے مگر یہ واقعہ جہالت کے دور سے بھی بدترین واقعہ ہے یہاں 144کے قریب بچوں کو یکدم موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،ماوٴں کی گودیں اجاڑ دی گئیں ،معصوم، پھولوں کو قتل اور اسکول کی پرنسپل کو زندہ جلانے والے درندوں کے خلاف حکومت کاروائی کرے پوری قوم حکومت کی پشت پر ہے انہوں نے پشاور اسکول سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ نے پوری قوم کو متحدہ کردیا ہے اب حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قومی اتحاد سے فائدہ اٹھائیں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیں۔

زبیر کیانی نے کہا کہ ہمارے گلوں کو مسلنے والوں کے خلاف حکمراں کاروائی کریں اور تحریک طالبان پاکستان اور داعش کے دہشت گردوں کو عبرت کا نشانہ بنادیں ۔

متعلقہ عنوان :