اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام آج ٹنڈوالہیار میں دہشت گردی مردہ بادپاکستان زندہ باد ریلی نکالی جائے گی ۔سکندرشاہ

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:25

ٹنڈوالہیار( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)امن پسند جماعت ہیں صحابہ کے باغی سے فکری جنگ لڑ رہے ہیں فوج اود دیگر قومی سلامتی کے اداروں کو کمزور کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہمارا میڈیا ٹرائل نہ کیا جائے ان خیالات کااظہار اہلسنت والجماعت سندھ کے معاون کنوینرمحمد سکندرشاہ نے مرکز اہلسنت میں ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ عسکری اور دہشت گرد جماعتوں کا تذکرہ کرتے وقت شیعہ افراد پر مشتمل جماعت کالعدم سپاہ محمد اور حزب اللہ کا کا تذکرہ نہ کرنا بددیانتی ہے ان دونوں جماعتوں کے کارندوں نے ہزاروں اہلسنت علماء وکارکنان کو شہید کیا ہے حال ہی میں دہشت گرد رہنما غلام رضا نقوی کی رہائی ہوئی ہے غلام رضا نقوی ایک بار پھر دہشت گردوں کو منظم کر رہا ہے اعلیٰ حکام اس دہشت گرد کو دوبارہ گرفتار کریں انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور پر ہر آنکھ اشکبار ہے بے گناہ اور نہتے طلبہ کوجس بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا اس پر ملک بھر کی فضا سوگوار ہوگئی ہے اس بدترین دہشت گردی کے خلاف اہلسنت والجماعت اور ایم ایس او ٹنڈوالہیار کی جانب سے آج 19دسمبر بروز جمعتہ المبارک کو سہ پہر 3بجے میرواہ روڑسے لیاقت گیٹ تک دہشت گردی مردہ بادپاکستان زندہ باد ریلی نکالی جائے گی ریلی کی قیادت علماء اہلسنت اور عمائدین شہر کریں گے ریلی میں تاجر برادری ،اسکول ،کالج ، یونیورسٹی اور دینی مدارس کے طلبہ سمیت محب وطن امن پسند شہری بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اس موقع پر مولانا عمران فتح ، مولانا اصغر تھیبو ، علامہ علی محمد کمبوہ ،مولانا کاشف حنفی ، کلم اللہ خان قائم خانی و دیگر رہنما بھی موجود تھے