حکومت قومی جماعتوں کی مشاورت سے کئے گئے فیصلوں پر سنجیدگی اور ملکی مفاد کے تحت مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گی بشیر جان رہنمااے این پی سندھ

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ بشیر جان نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت قومی جماعتوں کی مشاورت سے کئے گئے فیصلوں پر سنجیدگی اور ملکی مفاد کے تحت مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔پختون قوم یا دین اسلام کی آڑ لیکر دہشت گردی کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ایسے دہشت گردوں کا تعلق کسی قوم کے بجائے فسطائیت سے ہے جس کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ۔

ڈرون حملوں میں معصوم بچوں کی شہادتوں سے لیکر پشاور اسکول سانحے تک ہمیں اپنی غلطیوں کو درست کرکے ملک و قوم کے لئے ایک پالیسی ترتیب دینا ہوگی۔ملکی خود مختاری پر بیرون عناصر حملہ آور ہیں ہمیں ملکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جنگیں صرف اسلحوں سے نہیں بلکہ قوم کے جذبوں سے جیتی جاتی ہیں۔پاکستانی قوم کو فروعی اختلافات مٹا کر اجتماعی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔

بکھری منتشر قومیں اس وقت ہی کامیاب ہو سکتی ہیں جب تک وہ آپس کے اختلافات ختم کرکے اپنی غلطیوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔غلطیوں سے سبق حاصل کرنے والی قومیں ہی سرخرو ہوتی ہیں اور تاریخ میں انھیں بہادر قوم سے ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ بشیر جان نے تحریک انصاف کی جانب سے تین ماہ کیلئے احتجاجی سیاست اور اسلام آباد میں دھرنے کے خاتمے کے فیصلے کو دیر آید درست آید قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :