پولیس افسران کے لیے مختلف تربیتی کورسسزکا تسلسل جاری

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:24

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ہدایات پر سندھ پولیس کے افسران کے لیے مختلف تربیتی کورسسز تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ پوسٹ بلاسٹ انویسٹی گیشن (دھماکے کے بعد تفتیشی امور) کے کورس میں اب تک 350پولیس افسران نے تربیت مکمل کرلی ہے۔ جبکہ پوسٹ بلاسٹ انویسٹی گیشن کورس کے حال ہی میں تربیت حاصل کرنے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور شعبہ انویسٹی گیشن کے 35افسران کے لیے پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں ایک شہزور، ایک ٹیکسی، ایک کیری اور دو موٹر سائیکلوں پر مشتمل 5تجرباتی دھماکے کیے گئے جس میں زیر تربیت پولیس افسران کو یہ بتایا گیا کہ دھماکوں کی اقسام کیا ہوتی ہیں، دھماکے کس طرح کیے جاتے ہیں اور کرائم سین سے شہادتوں کو اکٹھا کرنے کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل سعید آباد ٹریننگ کالج جاوید مہر و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
پولیس افسران کی تربیت پر مشتمل یہ تجربہ تین دنوں پر محیط ہے جس کے تحت جمعہ کو تجرباتی دھماکوں کے بعد آنیوالے دن میں زیر تربیت پولیس افسران جائے دھماکہ سے شواہد اکٹھا کریں گے جبکہ اس اگلے دن سینٹرل پولیس آفس میں پوسٹ بلاسٹ انویسٹی گیشن کی تربیت کے ضمن میں ہونیوالی کانفرنس میں اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے، جس میں دھماکے کے بعد کرائم سین پر کیے جانے والے جملہ تفتیشی امور کا تفصیلی احاطہ کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :