سزائے موت پر عمل درآمد کی منظوری،17قیدیوں کی سزائے موت کی اپیلیں مسترد کردی گئیں

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کی منظوری کے بعدسے ملک بھر سے سزائے موت کے 17 قیدیوں کی اپیلیں مستر د کردی گئیں ۔حکومتی ذرائع کے مطابق 10مجرموں کا تعلق پنجاب ،6 کا سندھ اور ایک کا خیبر پختونخوا سے ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ روز دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کیلیے سزائے موت سے پابندی ہٹانے کی منظور ی دی تھی اور اس حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز ہوگیاہے ۔

وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہاہے کہ دہشت گردوں کوپھانسی دینے سے جی ایس پی اسٹیٹس متاثر نہیں ہوگا، یورپی یونین اوردیگرممالک دہشتگردی کیخاتمے کیلئے تعاون کوتیار ہیں۔ سزائے موت پر پابندی یورپی یونین کے دباو پر عائد کی گئی جس کی وجہ سے عدالتوں سے سزائے موت سنائے جانے کے باجود مجرموں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :