آرمی اسکول میں نویں جماعت کے تمام طلبہ شہید، صرف ایک طالبعلم بچا

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:18

آرمی اسکول میں نویں جماعت کے تمام طلبہ شہید، صرف ایک طالبعلم بچا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے 132 گھرانوں سے ان کے لال چھین لیے ‘اسکول میں نویں جماعت کے تمام طلبہ شہید ہوگئے، صرف ایک طالب علم داؤد اسکول نہ جانے کی وجہ سے محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

دائود حسب معمول سکول جانے کیلئے رات کو سویا، لیکن الارم کلاک پر الارم لگانا بھول گیا. صبح الارم نہ بجنے کی وجہ سے وہ دیر سے سو کر اٹھا، اور سکول نہ جا سکا. جس سے اس کی زندگی بچ گئی، لیکن دوسری طرف اسکے سارے دوست اور ساتھی سسک سسک کر دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے. اب آرمی پبلک سکول میں نویں جمات کا کوئی وجود نہیں. دائود صرف آخری طالب علم ہے جو اس کلاس میں باقی بچا ہے.

متعلقہ عنوان :