پولیس نے پشاور کے نواحی علاقوں میں غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:17

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) پولیس نے پشاور کے نواحی علاقوں میں غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔

(جاری ہے)

آئی جی کے پی کے ناصر درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے بچوں کا خون ہم پر قرض ہے جسے ہم نے دہشت گردوں کا پاک سر زمین سے خاتمہ کر کے اتارنہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کابچوں پر حملہ شرمناک فعل ہے اگر لڑنا تھا تو ہم سے لڑتے ہم ان کو جواب دیتے ‘ بچوں پر حملہ کرکے انہوں نے انسانیت کی توہین کی ہے ۔دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے اور ان کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :