ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے، تعداد 287ہوگئی

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے، متاثرہ بچوں کا تعلق نصیر آباد اور قلعہ عبد اللہ ، بنوں اور سانگھڑ سے ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں سامنے آنے والے نئے پولیو کیسز میں سے ایک کیس سندھ ، ایک خیبر پختونخوا اور دو بلوچستان سے ہیں ۔رواں سال اب تک مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 287 ہو گئی ہے۔فاٹا سے 173 ، خیبر پختونخوا سے 64 ،سندھ سے 28 ، بلوچستان 19 اور پنجاب سے پولیو کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :