الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 240 ڈی جی خان کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا] پولنگ 3تین جنوری 2015ء کو ہوگی

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 240 ڈی جی خان کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 240 ڈی جی خان میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 24 دسمبر سے 26دسمبر تک جمع کرائیں جائینگے ۔

(جاری ہے)

27 اور 28 دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست تین جنوری کو آویزاں کی جائے گی حتمی فہرست آویزاں ہونے کے بعد پی پی 240ڈی جی خان میں ضمنی پولنگ 3تین جنوری 2015ء کو ہوگی یاد رہے کہ پی پی 240سے شمعون قیصرانی کو جعلی ڈگری کی بنا پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا