سانحہ پشاور:معصوم بچوں کا خون قرض ہے، آئی جی پختونخوا

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:08

سانحہ پشاور:معصوم بچوں کا خون قرض ہے، آئی جی پختونخوا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پولیس نے پشاور کے نواحی علاقوں میں غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔آئی جی کے پی کے ناصر درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے بچوں کا خون ہم پر قرض ہے جسے ہم نے دہشت گردوں کا پاک سر زمین سے خاتمہ کر کے اتارنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پشاور حملے کی کڑیاں سرحد پار مل رہی ہیں لیکن ہمیں اس وقت ہوش اور جوش سے کام لینا ہو گا اس کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کابچوں پر حملہ شرمناک فعل ہے اگر لڑنا تھا تو ہم سے لڑتے ہم ان کو جواب دیتے لیکن بچوں پر حملہ کرکے انہوں نے انسانیت کی توہین کی ہے ۔دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے اور ان کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ سب اداروں کی مشتر کہ جنگ ہے ۔

متعلقہ عنوان :