المناک سانحہ جہاں پی ٹی آئی کے دھرنے کوختم کرنے کاباعث بنا،بعض عسکری قیادت نے بھی اہم کرداراداکیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:04

المناک سانحہ جہاں پی ٹی آئی کے دھرنے کوختم کرنے کاباعث بنا،بعض عسکری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) پشاورمیں رونماہونے والادہشتگردی کاالمناک سانحہ جہاں پی ٹی آئی کے دھرنے کوختم کرنے کاباعث بناوہاں پربعض عسکری قیادت نے بھی اہم کرداراداکیا،پشاورواقعہ نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراداوراداروں کوہلاکررکھ دیاتھا،جس پرپی ٹی آئی اورحکومت پراختلافات ختم کرنے کادباوٴبھی بڑھ گیاتھا،عسکری حلقوں سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عسکری ماہرین اورحساس اداروں نے عمران خان کودھرناختم کرنے کامشورہ دیاجبکہ پارٹی کی سینئرقیادت سے مشورہ کے بعدعمران خان نے کنٹینرپرکھڑے ہوکردھرنے کے خاتمے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بعض حلقوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے اس فیصلے کوعمران خان کی فیس سیونگ قراردے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :