معصوم بچوں اور بچیوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے ‘ فضل الرحمن

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پشاور میں معصوم بچوں اور بچیوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنماوٴں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پشاور سانحہ قومی المیہ ہے ۔ پشاور سانحے کا غم کبھی ختم ہونے والا نہیں ، بچوں کو شہید کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور بچیوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :