پشاورمیں دہشتگردحملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے ‘ رانا تنویرحسین

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں میں کامیاب کارروائی میں نوے فیصد علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پشاور میں دہشتگرد حملے کو پاکستان کے مستقبل پر حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک دہشتگردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کی تیاری کا تعلق ہے ، پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس سے قومی اتحاد کی عکاسی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں کامیابی سے کارروائی جاری ہے اور نوے فیصد علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات تجویز کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کی تکمیل کے بعد وہاں امن وامان برقرار رکھنے اور ریاستی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے بھی سفارشات مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :