صدر مملکت کی جانب سے اپیلیں مسترد ہونے والے سترہ دہشت گردوں کو پھانسی دینے کیلئے تیاریاں شروع

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:57

صدر مملکت کی جانب سے اپیلیں مسترد ہونے والے سترہ دہشت گردوں کو پھانسی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) صدر مملکت کی جانب سے اپیلیں مسترد ہونے والے سترہ دہشت گردوں کو پھانسی دینے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے مرتکب سزائے موت کے قیدیوں کی سزاوٴں پر عملدرآمد کے احکامات دئیے تھے جس کے بعد وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ‘ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں دس ، سندھ میں چھ اور کے پی کے میں سزائے موت کے ایک قیدی کی اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں ، وزیر اعظم نے ان تمام دہشت گردوں کی سزاوٴں پر فوری عملدارآمد کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :