Live Updates

سعد رفیق کا عمران خان کے وفاقی دارالحکومت میں دھرنا ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وفاقی دارالحکومت میں دھرنا ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت الیکشن 2013ء میں مبینہ دھاندلی کے سلسلے میں تحریک انصاف کے تمام تحفظات پر غور کرے گی ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر ریلوے نے تحریک انصاف پر زور دیا کہ وہ حزب اختلاف کا مثبت کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ان کی مثبت تنقید سے رہنمائی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن 2013ء میں مبینہ دھاندلی کے سلسلے میں تحریک انصاف کے تمام تحفظات پر غور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے متحد ہے اور حکومت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :