وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات ‘ پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے متعلق وزارت داخلہ کے آئندہ کے لائحہ عمل پرتفصیلی غور

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی امن و امان کی صورت حال اور پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے متعلق وزارت داخلہ کے آئندہ کے لائحہ عمل پرتفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں گزشتہ روز پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں بنائی گئی کمیٹی کے امور، کمیٹی میں پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی سے متعلق رابطوں اور اس کمیٹی کو تمام جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوٴں نے سانحہ پشاور کے بعد ملک کی امن و امان کی صورت حال اور پھانسی کی سزاپر عملدرآمد سے متعلق وزارت داخلہ کے آئندہ کے لائحہ عمل پربھی تفصیلی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :