صدر ممنون حسین سے وزیراعظم کی ملاقات ‘ دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کے حوالے سے گفتگو

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عسکریت پسندوں کے خاتمے پر مکمل اتفاق کیا ہے جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف نے ایوان صدر میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی اور انہیں گزشتہ روز پشاور میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر صدر نے نواز شریف کو بتایا کہ وہ پہلے ہی 17 ایسی اپیلیں مسترد کر چکے ہیں۔دونوں رہنماوٴں نے حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عسکریت پسندوں کے خاتمے پر مکمل اتفاق کیا۔