دہشتگردوں کوپھانسی سے جی ایس پی اسٹیٹس متاثر نہیں ہوگا، خرم دستگیر

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کوپھانسی دینے سے جی ایس پی اسٹیٹس متاثر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یورپی یونین اوردیگرممالک دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون کوتیار ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان جی ایس پی اسٹیٹس کے تحت برآمدات کا کاہدف پوراکرے گا۔