محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں کل سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:32

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں کل جمعہ سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔تمام سرکاری سکول آج 19دسمبر سے 3جنوری تک بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس سے قبل سرکاری تعلیمی اداروں میں 23دسمبر سے ایک ہفتے تک کیلئے تعطیلات ہوتی تھیں جبکہ پہلی مرتبہ 16تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ سانحہ پشاور کے پس منظر اور سردی کی شدت بڑھنے پر کیا گیا ۔ اس دوران سرکاری تعلیمی اداروں کیسکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :