بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد موت کی سزا پر عملدرآمد کیلئے رولز میں تبدیلی کی سمری تیار کر لی

وفاقی حکومت کی ہدایت پر اقدام کیا گیا،21روز کی بجائے 24گھنٹے سے 14روز میں سزا پر عملدرآمد ہوگا ‘ذرائع

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:32

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) صوبائی حکومت نے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد موت کی سزا پر عملدرآمد کیلئے رولز میں تبدیلی کی سمری تیار کر لی ، جسکے مطابق 21روز کی بجائے 24گھنٹے سے 14روز میں سزا پر عملدرآمد ہوگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سزائے موت پر عملدرآمد کو یقینی بنانا کا فیصلہ کر لیا ہے اور اسی تناظر میں محکمہ داخلہ پنجاب نے رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے سمری تیار کر لی ہے جسے منظور ی کے لئے بھجوادیا جائے گا ۔ بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد سزا پر 24گھنٹے سے 14روز میں عملدرآمد ہوگاجبکہ موجودہ رولز کے تحت 21روز میں سزا پر عمل ہوتا ہے ۔