پنجاب اور خیبر پختوان خوا میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کے حادثات کے باعث 12افراد جاں بحق ‘ متعدد زخمی

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) پنجاب اور خیبر پختوان خوا میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کے حادثات کے باعث 12افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ‘زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں شدید دھند سے حد نگاہ صفر ہو گئی جس کی وجہ سے شیخوپورہ میں ایم ٹو اور موٹروے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے کئی گھنٹے بند رہی تاہم دھند میں میں کمی کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

لاہورائیرپورٹ پر حد نگاہ پانچ سو میٹر ہونے کے باعث اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی آمدو رفت معطل کردی گئی تھی، لاہور آنے والی 2 غیرملکی پروازوں کو کراچی اوراسلام آباد موڑ دیا گیا، اس کے علاوہ ٹرینوں کے نظام الاوقات بھی بری طرح متاثر ہوئے دوسری جانب دھند کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

لکی مروت میں نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ منڈی بہاوٴ الدین میں ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے باعث 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ گوجرانوالہ میں بھی 2 رکشوں کے درمیان ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ سرگودھا میں جھنگ روڈ پردھند کے باعث 2 گاڑیوں کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ‘ جہانیاں میں ٹرک اور رکشے کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :