قانو ن کی حکمرانی، امن، آئین کی بالادستی اور لوگوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی ‘خرم دستگیر

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ قانو ن کی حکمرانی، امن، آئین کی بالادستی اور اس ملک کے لوگوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش اندرونی چیلنجوں کا مقابلہ صوبوں سے مشاورت اور تعاون سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کا صفایا اور علاقے میں امن قائم کرنے کی غرض سے بلاروک ٹوک جاری ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دھرنے اور احتجاجی مظاہروں کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن، آئین کی بالادستی اور پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔