سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم مزید مستحکم ہو گا ‘ پیپلز پارٹی

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:15

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم مزید مستحکم ہو گا، پاکستان کے مستقبل کو تاریک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ‘عمران خان نے دھرنا ختم کر کے مثبت پیغام دیا ہے ‘حکومت تحریک انصاف پر قائم مقدمات فوری ختم کریگی ‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیپلز پارٹی مکمل تعاون کریگی ‘20 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہیں، ان افراد کی بہبود پر توجہ دینی کی ضرورت ہے۔

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ، قمر زمان کائرہ، شیری رحمن اور دیگرکے ہمر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے کانفرنس کے شروع میں تمام شرکاء نے سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ آل پرٹیز کانفرنس کے نتیجے میں ملک میں سیاسی انتشار ختم ہو گیا ہے اور عمران خان نے اپنا دھرنا ختم کرکے یہ پیغام دیا کہ دہشت گردی کے معاملے پر پوری قوم ایک ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے میں ملک میں جاری جنگ کو اپنی جنگ قرار دیا گیا ہے پہلے یہ تقسیم موجود تھی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری ہے یا نہیں ہے۔آئی ڈی پیز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس وقت 20 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہیں، ان افراد کی بہبود پر توجہ دینی کی ضرورت ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں پر قائم مقدمات کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ مقدمات فوری طور پر ختم کرنے چاہیے، اور احتجاج کرنے والی جماعتوں سے مذاکرات شروع کرکے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے مزید اس معاملے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی وقت ہے کہ پوری قوم دہشت کے گردی کے خلاف سب متحد ہو کر لڑیں۔

متعلقہ عنوان :