مجرموں کو دی گئی سزائے موت پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا ‘چیف جسٹس ناصر الملک

جمعرات 18 دسمبر 2014 13:15

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے کہا ہے کہ مجرموں کو دی گئی سزائے موت پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پشاور میں آرمی پبلک سکول میں دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ سانحہ پشاور المناک واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی مختلف جیلوں میں قید مجرمان کو دی گئی سزائے موت پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔ چیف جسٹس نے سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمدکیلئے اسلام آباد میں ججز کا اجلاس بلالیا واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز مختلف جرائم میں ملوث مجرمان کو دی گئی سزائے موت پر عملدرآمد کی منظوری دیدی تھی جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے رحم کی تمام اپیلیں بھی مسترد کردیں۔

متعلقہ عنوان :