سفاک دہشت گردوں نے انتہائی جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 12:48

سفاک دہشت گردوں نے انتہائی جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پشاور سکول پر حملہ کرکے معصوم بچوں کو شہید کرنے والے سفاک دہشت گردوں نے جو ہتھیار استعمال کئے ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ان درندوں نے معصوم بچوں کو مارنے کے لئے انتہائی جدید اسلحہ کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں ان درندوں کو اسلحہ پکڑ کر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بائیں جانب سے بیٹھے پہلے شخص نے روسی ساخت AK-47 پکڑ رکھی ہے، اس کے ساتھ بیٹھے شخص نے جرمن ساخت ایم پی 5، تیسرے لعنتی نے روسی ساخت PKM، چوتھے خبیس نے آسٹرین ساخت سٹائیر رائفل اور پانچویں روسی ساخت گرینیڈ لانچر RPG7 پکڑی ہوئی ہے۔