پاکستان اورنیوزی لینڈکے مابین پانچواں فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل ابوظہبی میں کھیلاجائیگا

جمعرات 18 دسمبر 2014 12:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین 5ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پانچواں فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل جمعہ 19دسمبرکوابوظہبی میں کھیلاجائے گا۔

(جاری ہے)

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے فائنل میچ کی حیثیت اختیارکرچکاہے جوٹیم یہ میچ جیتے گی وہی ٹیم سیریزبھی جیت جائے گی۔پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلی گئی3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز1-1سے برابررہی اور2ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز1-1سے برابررہی اب دیکھنایہ ہے کہ ون ڈے سیریزکونسی ٹیم جیتتی ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے4ون ڈے میچوں میں دونوں ٹیموں نے2،2میچ جیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :