منڈی بہاؤالدین میں مسافر وین اور ٹرک کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:55

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) منڈی بہاوالدین میں دھند کے باعث مسافر وین اور ٹرک میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ قادر آٓباد کے علاقے سیدا میں پیش آیا جہاں مسافر وین اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے،حادثے کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو پھالیہ کی تحصیل میونسپل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :