بچوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مولانا فضل الرحمن

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پشاور میں معصوم بچوں اور بچیوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔سانحہ پشاور کے بعد مولانا فضل الرحمان بحرین کا دورہ ملتوی کر کے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر پارٹی رہنماء مولانا فضل الرحمن کو لینے ایئر پورٹ گئے۔

پارٹی رہنماوٴں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پشاور سانحہ قومی المیہ ہے۔ پشاور سانحے کا غم کبھی ختم ہونے والا نہیں ، بچوں کو شہید کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور بچیوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

متعلقہ عنوان :