پنجاب کے 10 بڑے شہروں میں 20 خودکش حملہ آوروں کے داخلے کا انکشاف

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:54

پنجاب کے 10 بڑے شہروں میں 20 خودکش حملہ آوروں کے داخلے کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) پنجاب کے 10 برے شہروں میں 20 خود کش حملہ آوروں کے داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق حساس ادارے نے پنجاب حکومت کو سورس رپورٹ کو بنیاد بنا کر خبردار کیا ہے کہ جنوبی وزیر ستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن کے ردعمل میں سانحہ پشاور کے بعد 20 کی تعداد میں خود کش حملہ آور صوبے کے 10 بڑے شہروں میں داخل ہوچکے ہیں اور اگلے 72 گھنٹوں میں اہم مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت قانوں نافذ کرنے والے اعلی افسران کی ٹارگٹ کلنگ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

حساس ادرے نے اپنی رپورٹ میں پنجاب حکومت کو اس حوالہ سے بتایا ہے کہ انکا ٹارگٹ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، وہاڑی، جھنگ، گوجرانوالہ، ملتان اور مظفر گڑھ ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :