وزیراعظم نے منظوری دیدی، 17 دہشتگردوں کو سزائے موت دینے کی تیاریاں شروع

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:53

وزیراعظم نے منظوری دیدی، 17 دہشتگردوں کو سزائے موت دینے کی تیاریاں شروع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) وزیر اعظم نے سزائے موت کے دہشت گرد قیدیوں کو پھانسی کا حکم دے دیا ، اپیلیں مسترد ہونے والے سترہ دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

سانحہ پشاور کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے مرتکب سزائے موت کے قیدیوں کی سزاؤں پر عملدرآمد کے احکامات دئیے تھے جس کے بعد وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں دس ، سندھ میں چھ اور کے پی کے میں سزائے موت کے ایک قیدی کی اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں ، وزیر اعظم نے ان تمام دہشت گردوں کی سزاؤں پر فوری عملدارآمد کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :