دہشت گردی حکومت، فوج اور عوام کیلئے بڑا امتحان ہے‘ جنرل (ر) اسلم بیگ

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:46

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے دہشت گردی کو حکومت، فوج اور عوام کیلئے بڑا امتحان ہے۔ ان کا کہنا تھا اس جن کو قابو کرنے کیلئے ایک مضبوط لائحہ عمل اور موثر انٹیلی جینس نیٹ ورک کی ضرورت ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) مرزااسلم بیگ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے حکومت اور فوج کو بنیادی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ سب کچھ فوج کے ذریعہ ممکن نہیں ہوتا اور سارے نتائج طاقت کے استعمال سے حاصل نہیں ہو پاتے۔ اس کیلئے سویلین اداروں اور انتظامیہ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے۔ بھارت، افغانستان اور امریکہ کے ایجنٹ ہمارے اندر سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ سانحہ پشاور کے بعد قومی قیادت آپریشن تیز تر کرنے، دہشت گردوں کو ان کے انجام پر پہنچانے کا عزم ظاہر کرتی نظر آئے گی، لیکن ہمیں ٹھنڈے دل سے حکمت عملی بنانی چاہیے۔ یہ مسئلہ صرف پختونخواہ کا نہیں یہ عنصر سارے ملک میں ہے۔

متعلقہ عنوان :