لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں ،موٹروے کھول دی گئی

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:15

لاہور/ فیصل آباد/شیخورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کئی علاقوں میں حدنگاہ صفر ہو گئی ، رات گئے بند ہونے والی موٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی. پنجاب کے بیشتر شہروں میں رات گئے شدید دھند چھا گئی جس نے زیادہ تر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہا ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ، سرگودھا ، ڈی جی خان ، ملتان ، ساہیوال ، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں شدید دھند سے حد نگاہ صفر ہو گئی ۔ ڈی آئی جی موٹروے فخر سلطان کے مطابق شیخوپورہ میں ایم ٹو ، موٹروے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی جس کو اب بحال کر دیا گیا ہے ۔ گوجرانوالہ ، گجرات اور میانوالی میں بھی بٖعض مقامات بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ جی ٹی روڈ پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ مختلف مقامات پر دس سے بیس میٹر تک رہ گئی جس کے باعث گاڑی چلانے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :