جی ایچ کیو پر حملے کا مجرم پھانسی چڑھنے والا پہلا دہشت گرد ہوسکتا ہے

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:02

جی ایچ کیو پر حملے کا مجرم پھانسی چڑھنے والا پہلا دہشت گرد ہوسکتا ہے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور کے نتیجے میں بالآخر سزائے موت دئیے جانے پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔ جی ایچ کیو پر حملے کا مجرم عقیل عرف ڈاکٹر عثمان سمیت 75 بڑے دہشت گرد جنہیں عدالتیں سزائے موت سنا چکی ہیں۔ انہیں آئندہ دنوں یا ہفتوں میں پھانسی پر چڑھادیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سزائے موت پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے بعد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان پھانسی چڑھایا جانے والا پہلا دہشت گرد ہوسکتا ہے۔

وہ فوج کی میڈیکل کور کا بھگوڑا ہے بعد ازاں وہ طالبان کی صفوں میں شامل ہوگیاتھا۔ جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ہونے پر اگست 2011ءمیں اس کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل بھی ہوا۔ 7 دسمبر 2012ءکو آرمی کورٹ نے سزائے موت کے خلاف اس کی اپیل مسترد کردی ۔وہ اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنا چاہتا تھا تاہم اسے بتایا گیا کہ فوجی عدالت سے سزا کو سول عدالتوں میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :