بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے سے گہرا صدمہ ہوا ہے،ایم ڈی بیت المال،

پاکستان بیت المال کے پلیٹ فارم سے ملک کے بچوں کے حقوق کی تحفظ کا عزم کر رکھا ہے،بیرسٹر عابد وحید شیخ

بدھ 17 دسمبر 2014 19:15

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پر ہر دل رنجیدہ ہر آنکھ اشکبا ر ہے۔وہ پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دہشت گردی کے نتیجہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ ظلم و بربریت کی بد ترین مثال ہے ، اس گھناؤنے واقعے میں ملوث افراد کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور یہ لوگ انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان بیت المال کے پلیٹ فارم سے ملک کے بچوں کے حقوق کی تحفظ کا عزم کر رکھا ہے۔بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں جن کی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے سے گہرا صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے مرحومین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے دکھ میں برابرکی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :