سانحہ پشاور ، ڈیرہ مرادجمالی سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی میت ڈیرہ مرادجمالی میں سپرد خاک

بدھ 17 دسمبر 2014 19:12

تمبو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور میں ڈیرہ مرادجمالی سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی میت ڈیرہ مرادجمالی لائی گئی پورا شہر پھول جیسے معصوم بچوں کے دیدار کیلئے سیلاب کی طرح امڈ آیا ہزاروں افراد کی موجودگی میں ڈیرہ مرادجمالی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا دہشتگردی کے ذریعے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے اپنے مادر وطن پر کئی بیٹے قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرونگا شہید ہونیوالے طالب علم سہیل بھٹو کے والد صوبیدار محمداسلم بھٹو کی بات چیت تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور میں ڈیرہ مرادجمالی سے تعلق رکھنے والا جماعت نہم کا طالب علم سہیل اسلم بھٹو کی میت ڈیرہ مرادجمالی لائی گئی جہاں ڈی آئی جی نصیرآباد کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈی پی او نصیرآباد سمیت پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر صادق عمرانی کے فرزند میر اصغر علی عمرانی میر سکندر خان عمرانی ایڈووکیٹ شبیر احمد شیرازی پریس کلب کے سابق صدر ایوب بھٹو نصیر احمد مستوئی سمیت ہزاروں افراد شہید طالب علم کا آخری دیدار کیا طالب علم سہیل بھٹو کو ڈیرہ مرادجمالی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :